15 جولائی 2017 - 13:51
موصل کی آزادی پر سعودی بادشاہ نے عراقی وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کردی

عراق کے شہر موصل کی آزادی کے بعد عالمی رہنماؤں نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو مبارکباد اور تہنیت کے پیغامات ارسال کئے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان نے بھی آخر کار ٹیلیفون پرعراقی وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کردی۔ جبکہ سعودی عرب کا شمار داعش کے اصلی بانیوں میں ہوتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر موصل کی آزادی کے بعد عالمی رہنماؤں نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو مبارکباد اور تہنیت کے پیغامات ارسال کئے سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان نے بھی آخر کار ٹیلیفون پرعراقی وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کردی۔ جبکہ سعودی عرب کا شمار داعش کے اصلی بانیوں میں ہوتا ہے۔
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی سعودی بادشاہ کا ٹیلیفون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصل کی فتح در حقیقت دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی تمام طاقتوں کی فتح ہے۔

.......

/169